
سکردو (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی تقریب حلف برداری مؤخر کر دی گئی، جبکہ اس کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی تقریب حلف برداری مؤخر ہونے کی بنیادی وجہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ناگزیر مصروفیات ہیں، کیونکہ انہوں نے تقریب میں شرکت کرنا تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے یکم جولائی کو گلگت بلتستان میں تقریب حلف برادری میں شرکت کرنا تھی، امجد حسین کی تقریب حلف برداری کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہوگا۔
