15 ہزار 264 ارب روپے ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی حکمت عملی تیار

جگہ Jun 26, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 ہزار 264 ارب روپے ٹیکس کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ایف بی آر نے مصنوعی ذہانت پر مبنی حکمت عملی تیار کرلی۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ معیشت کے مختلف شعبوں بشمول تنخواہ دار طبقے، برآمد کنندگان، رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس ریلیف دینے، سپر ٹیکس کے خاتمے اور اس میں معقولیت لانے، اور ریٹیلرز کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کے باوجود، ایف بی آر ٹیکس کارروائیوں کے تصفیے کے لیے ایک ڈیجیٹل الگورتھمک سیٹلمنٹ میکینزم چلائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ہر ماہ جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی جانچ پڑتال کرے گا، لہٰذا اگلے مالی سال میں مجموعی وصولیاں بڑھ جائیں گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں