
مظفرگڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نویں کلاس کی مغوی طالبہ کا 8روز گزرنے کے باوجود سراغ نہ مل سکا۔
تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے ٹبہ کریم آباد سے نویں کلاس کی طالبہ کو مبینہ اغواء کرلیا گیاتھا۔مغوی طالبہ(الف) کو آٹھ روز گزرگئے تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا، غریب والدین غم سے نڈھال ہیں،ایک ملزم کے گرفتار ہونے کے باوجود پولیس بچی کو بازیاب نہیں کراسکی۔
والدین کا کہنا ہے کہ ہم غریب لوگ ہیں، ہمیں خدشہ ہے ملزمان نقصان نہ پہنچادیں، وزیراعلیٰ پنجاب مدد کریں۔
پولیس کاکہنا ہے کہ طالبہ کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا اور گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے،طالبہ کو جلد بازیاب کرالینگے۔
