
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال 27-2026 کے لئے بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے، 720 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں 3715 سے زائد سکیمیں شامل ہیں، سندھ کی مجموعی آمدن کا 73 فیصد این ایف سی پر انحصار ہوگا۔
بجٹ کے دوران تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 8 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ کا مجموعی ترقیاتی بجٹ رواں سال کے مقابلے میں 28 فیصد کم ہوگا، سندھ ڈویلمپنٹ بجٹ میں 256 ارب روپے فارن پراجیکٹ اسسٹنس کے لئے مختص کئے گئے ہیں، سندھ بجٹ میں پی ایس ڈی پی 68 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پینے کے صاف پانی کے شعبے کے لیے 17ارب روپے سے زائد کی رقم رکھے جانے کا امکان ہے جب کہ وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ متوقع ہے۔
