ملک بھر کیلئے بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع

جگہ Jun 17, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر کے لیے بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جمع کرائی گئی، درخواست کی سماعت 30 جون کو ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست منظور ہونےکی صورت میں صارفین پر 12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔

سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ مئی میں فی یونٹ بجلی پر اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے رہی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں