ایل این جی کی دستیابی سے پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ ختم ہوجائے گی: پاور ڈویژن

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاور ڈویژن کے ترجمان نے کہا ہےکہ ایل این جی کی دستیابی سے پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ بھی ختم ہوجائے گی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز

جگہ Apr 23, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاور ڈویژن کے ترجمان نے کہا ہےکہ ایل این جی کی دستیابی سے پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ بھی ختم ہوجائے گی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات صوبوں کی ڈیمانڈ کی بدولت پیک ٹائم میں ڈیموں سے پانی کے اخراج سے 4950 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ پن بجلی کی کل استعداد 11500میگاواٹ ہے اور پن بجلی اب بھی اپنی استعداد سے تقریباً 6000 میگاواٹ کم پیدا ہورہی ہے، پن بجلی سے کم بجلی پیداوارکی بنیادی وجہ صوبوں سے پانی کی کم طلب ہے۔


ترجمان کا کہنا تھا ملک کےجنوب سے سینٹر میں 400میگاواٹ گرڈ میں استحکام کی بدولت ترسیل جاری رہی، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نےکل رات پیک ٹائم میں ڈیمانڈ میں اضافےکی بدولت2 گھنٹےسے ڈھائی گھنٹے تک کی لوڈ مینجمنٹ کی،ملک کےزیادہ نقصانات والے فیڈرز پر پالیسی کےمطابق اکنامک لوڈ منیجمنٹ جاری رہے گی، اکنامک لوڈ منیجنٹ کا پیک ٹائم لوڈ منیجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ ایل این جی کی دستیابی سے پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ بھی ختم ہوجائے گی ، ایل این جی کی عدم دستیاب کی بدولت 5500 میگاواٹ کے پاور پلانٹس سےبجلی پیدا نہیں ہورہی، رات میں بجلی کےاستعمال میں بچت کے اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہےتاکہ بڑھتی ڈیمانڈ کو بہترطریقے سے مینیج کیا جائے، عالمی حالات اور پانی کی کم طلب کی بدولت رات میں شارٹ فال کا سامنا ہوتا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں