سعودی عرب میں پاکستانی فالکنر نے تاریخ رقم کردی، کنگ عبدالعزیز فالکن کپ جیت لیا 

سافٹ ویئر Nov 27, 2026 IDOPRESS

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستانی فالکنر عطا اللہ محمد کرم نے کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹیول 2026 میں کنگ عبدالعزیز فالکن کپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے فالکنری ایونٹ کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹیول میں پاکستانی فالکنر عطا اللہ محمد کرم نے اپنے باز ’البوچی‘ کے ساتھ جیر شاہین فرخ انٹرنیشنل اینڈ لوکل مقابلے کے فائنل میں کامیابی حاصل کی۔ اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عطا اللہ محمد کرم کا کہنا تھا کہ مقابلے کا معیار انتہائی بلند تھا اور کامیابی کے لیے مہارت اور بھرپور تیاری درکار تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 14 سال قبل سعودی عرب آئے تھے۔ مملکت کے قدیم ورثے اور ثقافت میں دلچسپی کے باعث فالکنری کے روایتی کھیل کی جانب راغب ہوئے اور وقت کے ساتھ اس کھیل کے مختلف پہلوؤں کو سیکھتے رہے۔ عطا اللہ محمد کرم نے فیسٹیول کو ایک شاندار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بین الاقوامی مقابلے دنیا بھر کے فالکنرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانی فالکنر کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستان کے لیے اعزاز ہے بلکہ سعودی عرب میں فالکنری کے روایتی کھیل میں پاکستانیوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور بین الاقوامی سطح پر ان کی صلاحیتوں کا بھی اظہار ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں