
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان تضادات سے بھرپور ہے، اتحادی حکومت میں شامل ہوکر حکومتی فیصلوں پر تنقید کرنا دوہرا معیار ہے۔
وفاقی وزیراحسن اقبال بھی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر بول پڑے، کہا احسن اقبال نے کہا کہ آپ نے خود جو فیصلے کیے، اب انہی پر تنقید کیوں کر رہے ہیں؟ حکومت کا حصہ بھی رہنا اور اپوزیشن کا کردار بھی ادا کرنا، بیک وقت یہ رویہ نہیں چل سکتا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ اتحادی حکومت میں صرف اچھے فیصلوں کا کریڈٹ اورخراب فیصلوں سےلاتعلقی نہیں ہو سکتی، اتحاد کا حصہ ہیں، آئینی عہدے بھی رکھتے ہیں، تو حکومتی فیصلوں کی ذمہ داری بھی قبول کریں۔
