امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں

سافٹ ویئر Nov 18, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں۔

اپنے بیان میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ میڈیا کے بعض انٹیلی جنس ذرائع جھوٹے اور مجرم ہیں، کچھ ذرائع ایسی معلومات گھڑ کر صحافیوں کو دیتے ہیں جن تک ان کی رسائی ہی نہیں ہوتی، بعض افراد آدھی سچی معلومات غیرقانونی طور پر افشا بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کی کوئی مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹ نہیں۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ اگر ایسی کوئی مصدقہ انٹیلی جنس ہوتی تو وہ خفیہ معلومات کے زمرے میں آتی، حالیہ تکنیکی خرابیوں کو منظم سائبر حملہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

قبل ازیں امریکی انٹیلی جنس اداروں نے ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام لگا دیا۔

سی این این کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے ایران ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، انٹیلی جنس معلومات میں ممکنہ اہداف اور مقامات کی نشاندہی بھی کی گئی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں