سیف علی خان کو بالآخر 2 سال کیلئے گھی کی سپلائی مل گئی، صارفین کے دلچسپ تبصرے

سافٹ ویئر Oct 26, 2026 IDOPRESS

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کو بالآخر 2 سال تک استعمال کے لیے گھی کی سپلائی مل گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان نے جب امیتابھ بچن کے شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 18 میں شرکت کی تھی تو اس شو کے دوران اداکار سے یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ اگر وہ دسویں سوال کا درست جواب دیں گے تو اُنہیں پورے 2 سال تک استعمال کے لیے گھی کی سپلائی دی جائے گی۔

سیف علی خان نے اس پیشکش پر غیر معمولی جوش کا اظہار کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی تھی۔


بعد ازاں بھارتی اداکار نے اپنے مختلف انٹرویوز میں بتایا کہ مجھے وعدے کے باوجود گھی نہیں ملا، جس پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ مہم شروع کی۔

یہ منظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اندازہ لگایا لیا کہ سیف علی خان کو بالآخر 2 سال کے لیے گھی کی سپلائی مل گئی ہے۔

اداکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور اس پر اداکار کے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں