پتوکی: رشتہ نہ ملنے پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی

سافٹ ویئر Oct 9, 2026 IDOPRESS

پتوکی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پتوکی کے علاقے مرتضیٰ ٹاؤن میں رشتہ نہ ملنے پر نوجوان نے لڑکی کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہلہ روڈ پر مرتضیٰ ٹاؤن میں نوجوان نعمان لڑکی عدیلہ سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن گھر والوں نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ نعمان دل برداشتہ ہو کر لڑکی کے گھر گیا اور فائرنگ کر کے پہلے اسے قتل کیا اور پھر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی بھی ختم کر لی۔

پولیس کے مطابق فرانزک ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں