نانا پاٹیکر نے انتقال سے چند گھنٹے قبل دوست کو کیا پیغام بھیجا؟ ڈاکٹر کا بڑا انکشاف

سافٹ ویئر Oct 8, 2026 IDOPRESS

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال سے قبل پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

منی پال ہسپتال کے ڈاکٹر شیکھر سالکر نے بتایا کہ نانا پاٹیکر نے رات ڈھائی بجے اپنے دوست کو طبیعت خراب ہونے کا پیغام بھیجا، تاہم رات ہونے کے باعث دوست پیغام نہ دیکھ سکے۔

ڈاکٹر کے مطابق دوست صبح تقریباً 4 بجے ان کے گھر پہنچے تو اداکار کو پسینہ آرہا تھا اور وہ آہستہ آہستہ بے ہوش ہو رہے تھے۔ انہیں صبح ساڑھے 4 بجے کے قریب ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے 45 منٹ سے ایک گھنٹے تک جان بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ موت کی وجوہات جانچنے کیلئے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دی گئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں