فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بیلاروس کے سیکیورٹی کونسل کے ریاستی سیکرٹری کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سافٹ ویئر Oct 8, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمہوریہ بیلاروس کے سیکیورٹی کونسل کے ریاستی سیکرٹری کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں بدلتی ہوئی علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے موجودہ دائرہ کار پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے جمہوریہ بیلاروس کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر نے دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں