سپین میں رہائشی بحران،میڈرڈ سمیت 50 سے زائد شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

سافٹ ویئر Oct 4, 2026 IDOPRESS

میڈرڈ ( مانیٹرنگ ڈیسک )سپین میں رہائشی بحران، ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے۔


تفصیلات کے مطابق سپین بڑھتے رہائشی بحران اور پارلیمنٹ میں حکومتی اقدامات کی منسوخی کے بعد ملک بھر میں احتجاج کی شدید لہر دوڑ گئی۔

میڈرڈ سمیت 50 سے زائد شہروں میں ہزاروں شہری اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق صرف دارالحکومت میڈرڈ میں تقریباً 70 ہزار سے افراد نے مظاہرے میں شرکت کی جبکہ دیگر شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ شدید غصے میں سڑکوں پر موجود مظاہرین ، کرائے داروں کی تنظیموں اور لیبر یونینز نے مل کر ملک گیر ہڑتال کا اشارہ بھی دے دیا۔

ایک دو شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں جبکہ بعض علاقوں میں خراب موسم کے باعث مظاہرے ملتوی کردیے گئے۔

عوام کا غصہ دراصل پارلیمانی ناکامی پر ہے، پارلیمنٹ نے 87 سالہ خاتون کی گھر سے بے دخلی و دیگر رہائشی مسائل سے متعلق بل کو رد کردیا تھا، جس نے عوام کے غصے کو مزید بھڑکا دیا۔

سپین کے وزیراعظم سیاسی طور پر اس ناکامی کے بعد قبل از وقت انتخابات کرانے پر غور کررہے ہیں، ان کے دفتر نے فی الحال موجودہ صورتحال پر تبصرے سے معذرت کی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں