
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر اور سسرالیوں نے مبینہ طور پر خاتون کو زہر دے کر قتل کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مقتولہ کے دیور اور نند کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق 23 سال کی مقتول خاتون کے ماموں کی مدعیت میں درج مقدمے میں نامزد مقتولہ کے شوہر اور دیگر سسرالی رشتے داروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
