
واشنگٹں (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کی ایرانی تجویز مسترد کرنے کے ایک دن بعد کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ امریکی مذاکرات کار رواں ہفتے ایران کے ساتھ مزید بات چیت کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’مجھے ایران کے ساتھ مزید بات چیت کی توقع ہے۔ وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن یہ ویسا معاہدہ نہیں ہے جو میں کرنا چاہتا ہوں۔ یہ وہ شرائط ہیں جن پر ہم شاید ایک سال پہلے متفق ہو جاتے‘۔
