مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کیساتھ کھڑے ہیں ، وزیراعظم

سافٹ ویئر Sep 16, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے ساتھ حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کے لیے غیر متزلزل طور پر سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، یہ ایک ایسی ذمہ داری ہے جسے ہر پاکستانی اپنے دل کے قریب رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے عوام اس اشتعال انگیز اور افسوسناک اقدام پر غمزدہ اور سخت تشویش میں مبتلا ہیں،اس قابلِ مذمت اور ناقابلِ معافی اقدام پر ہمارے دلوں میں موجود گہرے دکھ اور کرب کو بیان کرنے کے لیے الفاظ ناکافی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں