کانگو کے دو سکولوں میں آتشزدگی سے 29 طلبا ہلاک، 300 گھر خاکستر

سافٹ ویئر Sep 15, 2026 IDOPRESS

بوکاوو(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرقی کانگو کے شہر بوکاوو میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں دو سکولوں سمیت 300 گھر جل گئے، جبکہ آگ کی لپیٹ میں آکر 29 طلبا جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ پہلے ایک گھر میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور قریبی دو سکولوں سمیت دیگر گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا، جبکہ 29 طلبا کی جانیں بھی ضائع ہوگئیں، ہلاک ہونے والوں میں 19 لڑکیاں اور 10 لڑکے شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں کی تدفین کردی گئی، تدفین کے موقع پر علاقے میں ہر طرف غم اور سوگ کی کیفیت رہی، جبکہ بچوں کے والدین شدتِ غم سے نڈھال دکھائی دیئے۔

مقامی حکام کی جانب سے آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں