لاہور؛ فلیٹ سے لڑکی کی لاش ملنے کا واقعہ نیا رخ اختیار کر گیا، 2افراد بھی گرفتار

سافٹ ویئر Sep 9, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام پورہ کی حدود میں فلیٹ سے لڑکی کی لاش ملنے کا واقعہ نیا رخ اختیار کر گیا، ارشم مقصود کی موت خودکشی قرار دینے کے بعد قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔


نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس نیوز ‘‘کے مطابق مقدمہ ارشم مقصود کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق مقتولہ ارشم نے کچھ عرصہ قبل اکیڈمی کے ٹیچر سے پسند کی شادی کی لیکن ملزم اکرم پہلے سے شادی شدہ تھا، اکرم نے لڑکی کو والدین کے گھر کے قریب فلیٹ کرائے پر لے کر دیا۔

والد کے مطابق ارشم اور اکرم کے درمیان جھگڑا رہتا تھا، اکرم اور اس کی پہلی بیوی ارشم کو پریشان کرتے تھے۔ شوہر اکرم نے ہی میری بیٹی کو قتل کیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی، جسے تفتیش کا حصہ بنا لیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ، موقع سے ملنے والے شواہد اور دیگر حقائق کی روشنی میں تحقیقات آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق خاتون کی موت خودکشی تھی یا کسی اور پہلو کا شاخسانہ، پولیس مختلف زاویوں سے جانچ کر رہی ہے، تمام پہلوؤں کی مکمل چھان بین اور شواہد کی روشنی میں حتمی نتیجے تک پہنچا جائے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں