حکومت اور عوام کے درمیان فاصلہ ختم کرنے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں: فاروق ستار

سافٹ ویئر Sep 7, 2026 IDOPRESS

حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام کے درمیان فاصلہ ختم کرنے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق حیدرآباد میں یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان اب معرکہ حق سے معرکۂ معیشت کی جانب بڑھ رہا ہے، حکومت کو اصلاحات کے ایجنڈے پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا تاکہ حکومت اور عوام کے درمیان فاصلہ کم ہو۔

اُنہوں نے کہا کہ آج پاکستان کا 61واں یوم دفاع منایا جا رہا ہے، 6 ستمبر 1965ء پاکستان کی تاریخ کا پہلا معرکۂ حق تھا، جب پوری قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن گئی۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پاکستان کی اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہوگا تاکہ حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے ختم کیے جاسکیں، اب ہم معرکۂ حق سے معرکۂ معیشت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ 62 ویں یوم دفاع کا انتظار کریں، دیکھیں گے کہ حیدرآباد اور کراچی کس طرح پاکستان میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں