
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس ایک روز کی معطلی کے بعد بحال کر دی گئی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس روانہ ہو گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے جعفر ایکسپریس آج شیڈول کے مطابق کوئٹہ پہنچے گی۔
ریلوے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ٹرین سروس ٹریک کی مرمت کے باعث معطل کی گئی تھی۔
