
بخارسٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)رومانیہ کی وزارت خارجہ نے ایک روسی سفارت کار کو کو نان گراٹا قرار دیتے ہوئے اسے پانچ دنوں کے اندر رومانیہ کی سرزمین چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رومانیہ نے ماسکو سے اپنے سفیر کو بھی واپس بلا لیا ہے۔ ایکس پر رومانیہ کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق، یہ اقدام 24 اور 26 جولائی کے درمیان رومانیہ کی فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزیوں پر اٹھایا گیا ہے۔
روسی سفیر کو میٹنگ کے دوران رومانیہ کے احتجاج کے بارے میں مطلع کیا گیا اور انہیں ڈرونز کے وہ حصے دکھائے گئے جن کی سرکاری تحقیقات پراسیکیوٹر کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ وہ روسی نژاد تھے۔
رومانیہ کے حکام نے اس سے قبل تین ڈرونز کو مار گرانے کا اعلان کیا تھا جو بغیر اجازت کے رومانیہ کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔
