
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے صنعتوں کیلئے نیا بجلی ٹیرف لانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ بجلی کے کم استعمال پر بھاری چارجز عائد ہوں گے جبکہ زیادہ استعمال پر رعایت ملے گی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سولر پر منتقل ہونے والی صنعتوں کی حوصلہ شکنی کےلیے حکومت نے صنعتوں کیلئے نیا بجلی ٹیرف لانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ کم بجلی استعمال کرنے والی صنعتوں پر زیادہ فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق نئی ٹیرف پالیسی آئندہ 2 ماہ میں نافذ ہونے کا امکان ہے، زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ سستی بجلی دینے کی تجویز ہے، صنعتی بجلی 6 سے 8 سینٹ فی یونٹ تک لائی جا سکتی ہے۔
