مجھے ڈی سی کے ریڈر نے فون کیا کہ ڈی سی آپ کو بلا رہے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر نے مجھے قبضہ چھوڑنے کا کہا؛درخواستگزار کے بیان بدلنے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ برہم

سافٹ ویئر Jun 3, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پراپرٹیز کے قبضے دلوانے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار نے کہاکہ مجھے ڈی سی کے ریڈر نے فون کیا کہ ڈی سی آپ کو بلا رہے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر نے مجھے قبضہ چھوڑنے کا کہا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ آج ڈی سی سے اے سی ہو گیا، یہ کیا کہہ رہے ہیں؟چیف جسٹس نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ جھوٹ بولنے پر کیوں نہ آپ کو جرمانہ کردیا جائے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پراپرٹیزکے قبضے دلوانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،عدالتی حکم پر ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ آج ڈی سی سے اے سی ہو گیا، یہ کیا کہہ رہے ہیں؟

چیف جسٹس نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ جھوٹ بولنے پر کیوں نہ آپ کو جرمانہ کردیا جائے،وکیل نے کہاکہ یہ ان پڑھ ہیں ان کو عدالت کی اہمیت کا اندازہ نہیں۔

عدالت نے کہاکہ کل ہم نے ان سے 3دفعہ پوچھا تھا کہ سچ بتائیں،دیکھتے ہیں ان کوجرمانہ کرنا یا نہیں ۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں