کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اور سندھ کے بعد بلوچستان میں بھی سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اور سندھ کے بعد بلوچستان میں بھی سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے کے سرکاری سکولوں میں 23 مئی سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔
یاد رہے کہ گزشت روز محکمہ تعلیم سندھ نے کہا تھا کہ سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، حکام نے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری سکولوں پر ہوگا۔
اس کے علاوہ پنجاب کے سکولوں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
یہ اعلان وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔
صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں 22مئی سے شروع ہوںگی، انشاء اللہ 24اگست کو سکول دوبارہ کھلیں گے۔
