لاہور (ویب ڈیسک) شادی اور سکینڈلز سے جڑے تنازعات پر بات کرنے سے اداکارہ میرا نے معذرت کرلی اور کہا ہے کہ ہمیں اپنی نجی زندگی کی بات پروفیشنل کام کی بات کرنی

لاہور (ویب ڈیسک) شادی اور سکینڈلز سے جڑے تنازعات پر بات کرنے سے اداکارہ میرا نے معذرت کرلی اور کہا ہے کہ ہمیں اپنی نجی زندگی کی بات پروفیشنل کام کی بات کرنی چاہیے اور اسے بیچنا چاہیے۔
نجی ٹی وی چینل کے لیے پوڈکاسٹ کے دوران میزبان ریحان طارق نے استفسار کیا کہ آپ کے بہت سارے سکینڈلز بھی آئے، ایک پتی(شوہر) تو 2007 میں اٹھے بھی تھے اور دعویٰ کردیا کہ میرا میری اہلیہ ہیں، فیصل آباد سے ایک بزنس مین، شیخ عتیق الرحمان، یادہے آپ کو؟
اداکارہ نے جواب دیا"نہیں" ،اس پر ریحان طارق نے چٹکلہ چھوڑا کہ برے واقعات کو یاد بھی نہیں رکھناچاہیے ، ویسے میں کوئی صداقت تھی کیونکہ عدالت نے بھی کہہ دیا تھا، جس پر فلم سٹار نے جواب دیا کہ میرا اس تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں، میں نہیں جانتی،عدالت کے فیصلے پر میں کیا کہہ سکتی ہوں؟
