کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل عثمان طارق کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کراچی میں کنڈیشنز سپنرز کو سپورٹ کریں گی، ہدف یہی ہے کہ اپنی ٹیم کو

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل عثمان طارق کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کراچی میں کنڈیشنز سپنرز کو سپورٹ کریں گی، ہدف یہی ہے کہ اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کوئی ایک وکٹ نہیں، سب ہی بیٹرز کی وکٹ پر نظریں ہیں، جب ٹیم کو آپ سے توقعات ہوتی ہے تو یہ ذمے داری کا احساس اہم ہوتا ہے۔
عثمان طارق کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل کر پلیئر کا اعتماد کافی بہتر ہو جاتا ہے، انٹرنیشنل کرکٹرز سے لیگ کرکٹ میں توقعات بڑھ جاتی ہیں۔
