کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)سندھ میں سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ میں تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد کردی گئی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ڈی ڈی

کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)سندھ میں سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ میں تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ڈی ڈی اوز، ہیڈ ماسٹرز، پرنسپلز اور سینئر پرنسپلز کی پوسٹنگ و ٹرانسفر پر پابندی لگائی گئی ہے۔
ترقی یا خالی آسامی پر تعیناتی کی صورت میں بجٹ استعمال اور عدم استعمال کا سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرٹیفکیٹ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ یا متعلقہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سے تصدیق شدہ ہوگا۔
پابندی سکول سپیسفک بجٹ 26-2025 کی تکمیل تک برقرار رہے گی۔
