لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔
6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے، جس میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔آئندہ ایڈیشن میں ایک نمائشی میچ بھی ہوگا جو 8 اپریل کو پشاور میں کھیلا جائے گا، میچ کی دونوں ٹیمیں مناسب وقت پر کنفرم کردی جائیں گی۔
پی ایس ایل 2017 کی چیمپئن پشاور زلمی اپنے 5 میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی جبکہ چوتھے ایڈیشن کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز قذافی اسٹیڈیم میں 5 میچ کھیلے گی۔