آج موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ کہیں بھی بارش کا امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت

سافٹ ویئر Feb 13, 2025 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ کہیں بھی بارش کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

پنجاب کے اضلاع بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان میں بھی موسم سرد رہے گا جبکہ ان اضلاع میں دھند کا بھی امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں