سیالکوٹ: تیز رفتاری کے باعث بس سے ٹکر، کار سوار 5 افراد جاں بحق

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پسرور روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز

سافٹ ویئر Mar 24, 2026 IDOPRESS

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پسرور روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کار میں سوار تھے، متاثرہ کار لکھن پور سٹاپ پر میرج ہال کے سامنے روڈ کی سائید پر کھڑی بس سے ٹکرائی۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہیں ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں اب آپریشن جاری ہے، ڈیڈ باڈیز گاڑی میں پھنس چکی ہیں جنہیں باہر نکالا جا رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اور عمر کا تعین تاحال نہیں ہو سکا، خادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں