کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارادفاع مضبوط، دشمن کبھی ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاک سرزمین کو میلی آنکھ سے

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارادفاع مضبوط، دشمن کبھی ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاک سرزمین کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنرسندھ کے ہمراہ مزار قائد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کاکہناتھا کہ ملکی ترقی کیلئے قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا،سندھ حکومت عوام کی فلاح کیلئے پرعزم ہے،کشمیری عوام بھارتی مظالم کا شکار ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ لاہور میں قرارداد پاکستان منظور کرکے ملک کی بنیاد رکھی گئی،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے،ہمارادفاع مضبوط، دشمن کبھی ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاک سرزمین کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، ہمیں اپنے اندرونی اختلافات کو ختم کرنا ہوگا ۔
مراد علی شاہ کاکہناتھا کہ روکے گئے منصوبے مکمل کروانے پر وزیراعظم کا شکرگزار ہوں،وفاقی حکومت کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے،حالات کو مدنظررکھتے ہوئے فیصلے کئے جائیں گے۔
