ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 23 مارچ وطن سے تجدید عہد کا دن ہے، ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے

سافٹ ویئر Mar 23, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 23 مارچ وطن سے تجدید عہد کا دن ہے، ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، ، فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی، اس کے علاوہ مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک اور قوم کی سلامتی و ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

اس مرتبہ مشرق وسطیٰ کے کشیدہ حالات کے پیش نظر ملکی سطح پر جاری کفایت شعاری کے تحت یوم پاکستان سادگی سے منایا جا رہا ہے، اس دن کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ مرکزی پرچم کشائی کی تقریب بھی سادہ اور پروقار رکھی گئی ہے۔

مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، بعد ازاں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

بعدازاں گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی، سندھ کابینہ کے اراکین بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے۔

گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، بعدازاں دونوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں