کبیر والا: مبینہ خسرہ سے 7 بچے انتقال کر گئے

کبیر والا(حیدر شیر سے)کبیروالا کے علاقے کوٹ اسلام کے چک نمبر 2 کے ایم میں مبینہ طور پر خسرہ سے7 بچے انتقال کر گئے،ڈپٹی ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات

سافٹ ویئر Mar 20, 2026 IDOPRESS

کبیر والا(حیدر شیر سے)کبیروالا کے علاقے کوٹ اسلام کے چک نمبر 2 کے ایم میں مبینہ طور پر خسرہ سے7 بچے انتقال کر گئے،ڈپٹی ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات کی وجوہات کاجائزہ لیا جا رہا ہے۔

تفصیل کے مطابق متوفی بچوں کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہوئی ہیں، متعدد بچے موذی مرض میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے علاقہ بھر میں خوف کی فضا ہے ۔ورثا کا کہنا ہے کہ دم توڑنے والے بچوں میں علی ضامن ،منظر عباس، زہرہ بی بی ،افشیں،عنایہ اور جمشیدعلی شامل ہیں جن میں بخار اور دانے نکلنے کی علامات تھیں ۔

اہلِ علاقہ نے اپیل کی ہے کہ خسرہ کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں اور میڈیکل ٹیمیں بھیجی جائیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں