لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرصنعت و تجارت پنجاب چودھری شافع حسین نے لاہور میں نئے تعینات ہونے والے چین کے قونصل جنرل سن یان سے ملاقات کی، ملاقات میں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرصنعت و تجارت پنجاب چودھری شافع حسین نے لاہور میں نئے تعینات ہونے والے چین کے قونصل جنرل سن یان سے ملاقات کی، ملاقات میں انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ اورقونصلیٹ کے مابین ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا،ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ای وی سیکٹر، صنعت ، زراعت کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کاکہنا تھا پنجاب میں چینی کمپنیوں نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے،چین ٹیکسٹائل سیکٹر میں 2نئی فیکٹریاں لگا رہا ہے، روزگار کے 21ہزار مواقع پیدا ہوں گے،چین کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کریں، ہر ممکن سہولت دیں گے۔
چینی قونصل جنرل کاکہناتھا کہ چین اور پاکستان کے مابین معاشی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،پنجاب میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے کوشش کریں گے۔
