انتہاپسندی کی روک تھام کا عالمی دن، محکمہ داخلہ پنجاب کی  خصوصی تقریب ، سماجی یکجہتی کے فروغ پر زور 

دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ ہماری مشترکہ جنگ ہے: صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات"پیغامِ پاکستان" ہمارا مشترکہ اعلامیہ اور لائحہ عمل ہے جسے نصاب کا

سافٹ ویئر Feb 13, 2026 IDOPRESS


دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ ہماری مشترکہ جنگ ہے: صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات


"پیغامِ پاکستان" ہمارا مشترکہ اعلامیہ اور لائحہ عمل ہے جسے نصاب کا حصہ بنایا جائے گا: سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی


پنجاب سنٹر آف ایکسیلینس آن کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم کے اشتراک سے منعقدہ تقریب کے دوران انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ قومی عزم، سماجی یکجہتی اور ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا گیا


پاکستان بھر سے پالیسی سازوں، سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام، ماہرینِ تعلیم، علماء کرام اور سول سوسائٹی کی بھرپور شرکت


لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ داخلہ پنجاب نے عالمی یومِ انسدادِ پرتشدد انتہا پسندی کی مناسبت سے مقامی ہوٹل میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور پاکستان بھر سے پالیسی سازوں، سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام، ماہرینِ تعلیم، علماء کرام اور سول سوسائٹی نے تقریب میں بھرپور انداز میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ قومی عزم، سماجی یکجہتی اور ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا گیا۔ خصوصی تقریب پنجاب سنٹر آف ایکسیلینس آن کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں