لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے’’ ایکس‘‘ اکاؤنٹ پر پوسٹ میں 9 لاکھ 94 ہزار نوکریوں

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے’’ ایکس‘‘ اکاؤنٹ پر پوسٹ میں 9 لاکھ 94 ہزار نوکریوں اورروزگار کے مواقع کی خوش کن خبر سنا دی -
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ’’ ایکس‘‘ پوسٹ میں آگاہ کیا کہ فروری 2024 سے تاحال صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 9 لاکھ 94 ہزار 36 نوکریاں اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا چکے ہیں -3 لاکھ 15 ہزار 536 نوکریاں باقاعدہ سرکاری بھرتیوں،ادارہ جاتی اصلاحات اور سروسز میں توسیع کے ذریعے پیدا کی گئی ہیں -
انہوں نے کہا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینکس، سکولز، ستھرا پنجاب سمیت دیگر منصوبوں سے نوکریاں دی گئی ہیں۔2 لاکھ 3 ہزار روزگار کے مواقع آسان کاروبار فنانس کے تحت ایس ایم ای فنانسنگ کے ذریعے فراہم کیے گئے۔4 لاکھ 75 ہزار 500 بالواسطہ اور بالواسطہ پیدا ہونے والی نوکریاں اپنی چھت اپنا گھر، سڑکوں اور دیگر تعمیراتی منصوبوں سے وابستہ ہیں۔حکومتِ پنجاب غربت کے خاتمے، جامع معاشی ترقی اور پائیدار روزگار کی فراہمی کے عزم پر ثابت قدم ہے۔
