لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے امریکی استعمار اپنی تمام تر خباثت اور برے عزائم کے ساتھ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے امریکی استعمار اپنی تمام تر خباثت اور برے عزائم کے ساتھ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کے دعویدار آزاد دنیا پر ریاستی دہشت گردی مسلط کر رہے ہیں ۔ اس بار امریکہ کو باہر سے نہیں، اندر سے خطرہ ہے۔۔ وہ ساری دنیا سے لڑنے اور اسے زیر کرنے کے جنون میں اپنی طاقت کھو بیٹھیں گے، جب آپ کے دوست اور اتحادی آپ سے خوفزدہ ہونے لگتے ہیں تو آپ تنہا اور کمزور ہو جاتے ہیں۔شاید قدرت کے نقشے میں ایسا ہی ہونا مقدر ہے۔
آواز ِ دروں —••—
امریکی استعمار اپنی تمام تر خباثت اور برے عزائم کے ساتھ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کے دعویدار آزاد دنیا پر ریاستی دہشت گردی مسلط کر رہے ہیں -
اس بار امریکہ کو باہر سے نہیں، اندر سے خطرہ ہے۔
وہ ساری دنیا سے لڑنے اور اسے زیر…
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) January 22,2026
