حماس کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ورنہ اس کا خاتمہ ہوجائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈیووس(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ ختم ہونے والی ہے، حماس کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ورنہ اس کا خاتمہ ہوجائے گا۔ڈیووس

سافٹ ویئر Jan 23, 2026 IDOPRESS

ڈیووس(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ ختم ہونے والی ہے، حماس کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ورنہ اس کا خاتمہ ہوجائے گا۔ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے کوشاں ہیں، امن کوششوں کی کامیابی کیلئے پُرامید ہیں، غزہ میں امن بورڈ میں بہت سے ممالک شامل ہونا چاہتے ہیں، غزہ امن بورڈ میں شمولیت پر تمام ممالک کا شکر گزار ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ناممکن اور بڑے کام کیے ہیں، میں نے دس ماہ میں 8 جنگیں بند کروائیں، دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، کئی جنگیں رکوائیں جس کے بعد دنیا مزید محفوظ ہوگئی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ہر کوئی بورڈ آف پیس کا حصہ بننا چاہتا ہے، اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ کام جاری رکھوں گا، شام کے صدر سے بات کی، شام پر عائد تمام پابندیاں ہٹائیں، وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ میں نے دس ملین جانیں بچائیں، جنگیں رکوانے کے بعد بہت سے ممالک کے سربراہان میرے دوست بن گئے، بورڈ آف پیس میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا انتہائی اہم کردار ہے، گزشتہ سال کی نسبت آج دنیا امیر، محفوظ اور پُرامن ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں