لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے ساتھ سی سی ڈی کے9 مبینہ مقابلے، زیرحراست 9 ملزمان ہلاک

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور   سمیت  پنجاب کے مختلف علاقوں  میں  منشیات  فروشوں کے ساتھ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے 9

سافٹ ویئر Dec 3, 2025 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے ساتھ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے 9 مبینہ مقابلوں میں زیر حراست 9 ملزمان مارےگئے۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقوں گرین ٹاؤن،کاہنہ، سول لائنز،کینٹ، ماڈل ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن میں سی سی ڈی منشیات کے ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جارہی تھی کہ ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانےکے لیے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران زیر حراست 6 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، مرنے والے ملزمان میں فرید، محسن، آصف، فاروق، رمضان اور وسیم شامل ہیں۔پولیس کے مطابق حویلی لکھا میں مبینہ مقابلے میں منشیات فروش پرویز عرف بگی مارا گیا، ملزم کے قبضے سے پستول، موٹر سائیکل اور چرس برآمد ہوئی، ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔شیخوپورہ میں بھی مبینہ مقابلے میں منشیات فروش نثار عرف ٹونڈا ہلاک ہو گیا جب کہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے، ملزم 40 سے زائد منشیات کے مقدمات میں مطلوب تھا۔پولیس کے مطابق ننکانہ صاحب میں مبینہ مقابلے میں مطلوب منشیات فروش اعجاز عرف ججی مارا گیا، ملزم منشیات کے 7 مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں