اگر یورپ نے روس کے ساتھ جنگ شروع کرنے کی غلطی کی تو ایسی شکست ہوگی کہ مذاکرات کیلئے بھی کوئی فریق باقی نہیں بچے گا، پیوٹن کی دھمکی

ماسکو  (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے منگل کو یورپی طاقتوں کو دوٹوک وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپ نے روس کے ساتھ جنگ شروع کرنے

سافٹ ویئر Dec 3, 2025 IDOPRESS

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے منگل کو یورپی طاقتوں کو دوٹوک وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپ نے روس کے ساتھ جنگ شروع کرنے کی غلطی کی تو ماسکو پوری طرح تیار ہے، اور یورپ کو ایسی شکست ہوگی کہ وہاں مذاکرات کے لیے کوئی فریق باقی نہیں بچے گا۔

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق روسی میڈیا میں ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجیارٹو کے اس بیان کے حوالے سے جب پیوٹن سے پوچھا گیا کہ یورپ روس کے خلاف جنگ کی تیاری کر رہا ہے، تو پیوٹن نے کہا کہ روس یورپ سے جنگ نہیں چاہتا لیکن انہوں نے ساتھ ہی واضح کیا“اگر یورپ اچانک ہم سے جنگ شروع کرنا چاہے اور آغاز کر دے، تو یورپ کے لیے انجام اتنا تیز اور تباہ کن ہوگا کہ مذاکرات کے لیے وہاں کوئی نہیں بچے گا۔”

پیوٹن نے کہا کہ یورپی ممالک نے خود کو یوکرین امن مذاکرات سے دور کر لیا ہے کیونکہ انہوں نے ماسکو سے سفارتی رابطے منقطع کر رکھے ہیں۔وہ جنگ کے فریق بن چکے ہیں، امن کے نہیں۔

مزید برآں، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یوکرینی ڈرون حملے روس کے “شیڈو فلیٹ” ٹینکروں پر جاری رہے تو روس یوکرین کی سمندر تک رسائی مکمل طور پر کاٹ سکتا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں