لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) 24 گھنٹے میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان ، جرمانوں کی رقم کتنی بنی ؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) 24 گھنٹے میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان ، جرمانوں کی رقم کتنی بنی ؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹے میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کردیئے۔
’’جنگ ‘‘ نے ترجمان ٹریفک پولیس کے حوالے سے بتایا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، 24 گھنٹے کے دوران 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کےچالان کیے گئے۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار 950 روپے کے جرمانے کیے گئے۔ اس دوران 23 ہزار 904 گاڑیاں صوبے کے مختلف تھانوں میں بند کی گئیں، قوانین پر عمل درآمد کےلیے ڈرونز کا استعمال بھی شروع کیا گیا ہے۔
پنجاب ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اورملتان کےعلاقوں میں ڈورنز کا استعمال جاری ہے جبکہ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر1 دن میں 28 ہزار چالان ہوئے جبکہ 4312 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے کہا ہےکہ شہری جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچنے کےلیے قوانین پر عمل کریں۔
