سعودی عرب ،6 وزارتوں کے 371 ملازمین کے خلاف کرپشن کی تحقیقات

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن نزاھۃ نے بتایا ہے کہ نومبر 2025 کے دوران چھ مختلف وزارتوں کے 371 سرکاری ملازمین کے خلاف

سافٹ ویئر Dec 2, 2025 IDOPRESS

سورس: Wikimedia Commons

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن نزاھۃ نے بتایا ہے کہ نومبر 2025 کے دوران چھ مختلف وزارتوں کے 371 سرکاری ملازمین کے خلاف بدعنوانی کے الزامات میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

اخبار 24 کے مطابق کمیشن کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں سے 113 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ کچھ ملزمان کو ضمانت پر رہا بھی کر دیا گیا ہے۔

ویب سائٹ اردو نیوز کے مطابق تحقیقات میں شامل وزارتوں میں داخلہ، دفاع، ہاؤسنگ، بلدیات، تعلیم اور صحت شامل ہیں، اور ان کے ملازمین پر رشوت لینے اور اختیارات کے غلط استعمال جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

نزاھۃ کا کہنا ہے کہ نومبر کے دوران متعدد فوجداری اور انتظامی مقدمات بھی کھولے گئے، اور کمیشن نے باور کرایا ہے کہ وہ ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں