ایشیز سیریز: آسٹریلیا کا دوسرے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق برسبین ٹیسٹ کے لیے سکواڈ میں کوئی تبدیلی

سافٹ ویئر Nov 28, 2025 IDOPRESS

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق برسبین ٹیسٹ کے لیے سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی سکواڈ میں واپسی میں تاخیر ہے، پیٹ کمنز سکواڈ کے ساتھ برسبین میں موجود ہوں گے اور اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے۔

پرتھ ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہونے والے عثمان خواجہ کو سکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے، برسبین ٹیسٹ سے قبل انہیں اپنی فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ایشیز ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ ایشیز سیریز کے پہلے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں