پیپلز یوتھ آرگنائزیشن  یو اے ای کی طرف سے  فیصل ممتاز راٹھور کو وزیراعظم اور  سردار ضیاءالقمر  کو وزیر بلدیات بننے پر مبارکباد

دبئی (طاہر منیر طاہر)  پیپلز یوتھ آرگنائزیشن  یو اے ای PYO UAE  کی جانب سے پاکستان آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت فیصل ممتاز راٹھور کو

سافٹ ویئر Nov 28, 2025 IDOPRESS

دبئی (طاہر منیر طاہر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن یو اے ای PYO UAE کی جانب سے پاکستان آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت فیصل ممتاز راٹھور کو وزیراعظم ، سردار ضیاءالقمر کو وزیر بلدیات بننے پراظہار تشکر کے لیے شاندار پروگرام کا اہتمام کیا گیا- تقریب کی میزبانی سردار کامران الٰہی سینئر نائب صدر پی وآئی او گلف نے کی-


پروگرام زیر صدارت پاکستان پیپلزپارٹی گلف مڈل ایسٹ کی سینئر قیادت کے ہوا جن میں نائب صدر نثار خٹک ، سیکریڑی انفارمیشن ذوالفقارعلی مغل ، سینئر نائب صدر دبئی شفیق الرحمان صدیقی ، پیپلز پارٹی راہنما امین سرگانہ شامل تھے۔


شرکاء و انتظامیہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن یو اے ای کے ضلع باغ کے عہدیداران نے آزاد کشمیر پاکستان پیپلزپارٹی کو حکومت سنبھالنے اور فیصل ممتاز راٹھورکے وزیر اعظم بننے اور سردار ضیاءالقمر کو وزارت تعمیرات عامہ کا قلمدان سنبھالنےپر خوشی کا اظہار کیا اور مبارک باد پیش کی۔


تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے عہدیداران نثار خٹک نائب صدر ، ذوالفقار علی مغل انفارمیشن سیکرٹری گلف ، ملک محمد اسحاق صدر پالیسی اینڈ پلاننگ، سید طاہر گردیزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری گلف ، سینئر نائب صدر دبئی شفیق الرحمان ، سینئیرراہنما پیپلزپارٹی ا مین سرگانہ ، لیڈیز ونگ یو اے ای کی سیکریڑی جنرل زاہدہ ملک ، کوآرڈینیٹر یو اے ای اشفاق مغل ، صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن شارجہ سردار ذوالفقار بیگ ، راشد عباسی اسسٹنٹ جنرل سیکریڑی ، چیف آرگنائزر عجمان نعمان خورشید اور پیپلزپارٹی اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی-


مقررین نے آزادکشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا اور حکومت وقت کو کم وقت میں زیادہ پروگریس دینے اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-


پروگرام کے اختتام پر ضلع باغ پیپلزپارٹی اور پی وائی او کے کارکنان نے 4 دسمبر کو ضلع باغ میں پیپلزپارٹی کے پاور شو کو کامیاب کروانے اور زیادہ سے زیادہ عوام کی شمولیت کے لئے حکمت عملی پر مشاورت کی - اس موقع پر یواے ای کے قومی دن اور پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے بھی دعائیں کی گئیں ۔ پروگرام کے اختتام پر شرکا نے کیک کاٹا اور مستقبل میں پیپلزپارٹی کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا-

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں