مکہ مکرمہ(محمد اکرم اسد) مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح ہو گیا، افتتاحی خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمپنیوں کو سعودی مارکیٹ

مکہ مکرمہ(محمد اکرم اسد) مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح ہو گیا، افتتاحی خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمپنیوں کو سعودی مارکیٹ کے قریب لانے میں کامیابی پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اور مکہ چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات اور مشترکہ منصوبوں کے قیام میں دونوں طرف کے تاجروں کی مدد کے لیے قونصل خانہ مکمل تعاون جاری رکھے گا۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مشترکہ تعاون سے جاری پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح مکہ چیمبر کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل محمد الاحمری نے کیا۔
