لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اردو ادب کی دنیا میں اپنی نفیس شاعری اور بے مثال بیوروکریٹک خدمات کی بدولت مشہور شاعر شعیب بن عزیز کی 75 ویں سالگرہ

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اردو ادب کی دنیا میں اپنی نفیس شاعری اور بے مثال بیوروکریٹک خدمات کی بدولت مشہور شاعر شعیب بن عزیز کی 75 ویں سالگرہ منائی گئی ۔تقریب میں روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی سمیت اہم شخصیات نے خصوصی شرکت کی ، تقریب میں شعیب بن عزیز کی شاعرانہ خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
شعیب بن عزیز، جو ایک ریٹائرڈ سول سروس آفیسر ہیں، اپنی شاعری میں انسانی جذبات کی گہرائی کو اس خوبصورتی سے بیان کرتے ہیں کہ سننے والوں کے دلوں کو چھو لیتی ہیں۔ ان کی مشہور غزل کا مطلع’’اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں / اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں‘‘ آج بھی اردو محفلوں کی زینت ہے۔ ان کی شاعری میں اداسی، محبت اور انسانی رابطوں کی تلخ حقیقت کا امتزاج ایسا ہے جو قاری کو اپنے ماضی کی یادوں میں کھو جانے پر مجبور کر دیتا ہے۔
