اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کو حساس ادارے نے اٹھا لیا ہے۔ ایک ویلاگ میں شہباز گل نے بتا یا کہ چوہدری سرفراز نے ڈکی بھائی اور رجب بٹ سمیت کئی سوشل میڈیا انفلوئنسر پر مقدمات کیے اور ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپ پرموٹ کرنے پر گرفتار کیا پھر سرفراز چوہدری نے منصور علی خان کو ایک انٹر ویو دیاجس میں انہوں نے اپنے آپ کو مولانا عبد الکلام آزادکا چھوٹا بھائی ثابت کیا ۔شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ اب سرفراز چوہدری کو حساس ادارے نے اٹھا لیا ہے کیونکہ وہ سوشل میڈیاانفلوئنسرز سے رشوت مانگ رہے تھے ، جب حساس ادارے تک یہ بات پہنچی تو پہلے ان کے ماتحت لو گوں کو اٹھا یا گیا اور پھر تین ہفتوں پہلے سرفراز چوہدری کو بھی اٹھا لیا گیا۔
