پاکستان ریلوے انتظامیہ نے بادامی باغ کے کارگو ایکسپریس مال گودام کو سیل کر کے کارگو ایکسپریس  ٹرین بند کر دی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلوے انتظامیہ نے بادامی باغ کے کارگو ایکسپریس مال گودام سیل کر دیے ہیں جبکہ کارگو ایکسپریس  ٹرین بھی بند کر دی

Oct 17, 2025 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلوے انتظامیہ نے بادامی باغ کے کارگو ایکسپریس مال گودام سیل کر دیے ہیں جبکہ کارگو ایکسپریس ٹرین بھی بند کر دی گئی۔اس اچانک فیصلے پر کارگو کے ٹھکیداروں نے ریلوے انتظامیہ سے شدید اجتجاج کیا ہے ۔


ڈی ایس ریلوے کی جانب سے بادامی باغ ریلوے سٹیشن ماسٹر کو بھی گودام سیل کرنے کا حکم دیا گیا۔اس فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے کارگو ایکسپریس کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ریلوے حکام کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے کنٹریکٹ کے فوری خاتمے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ انہوں نے نہ صرف ایڈوانس بکنگ کی ہے بلکہ لاہور اور کراچی میں بڑے گودام بھی کرائے پر لیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ریلوے کو ادائیگیاں بھی کی ہیں۔ ایسوسی ایشن کا خیال ہے کہ فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کرنا ان کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے اپنے اس اقدام پر نظر ثانی کرے اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کا احترام کرے۔


ریلوے کو چاہیے تمام کنٹریکٹرز کو ساتھ لے کر چلے اگر ریلوے ایسا کرتا رہا کہ پہلے کنٹریکٹرز کے لاکھوں کروڑوں کے خرچے کروا لیے پھر کنٹریکٹ کینسل کر دے تو ریلوے سے نجی فرمز کا اعتماد ختم ہو جائے گا ۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں