روسی تیل کی خریداری روکنے کے حوالے سے مودی اور ٹرمپ کے درمیان کوئی بات نہیں ہوئی، بھارت نے امریکی صدر کا بیان جھٹلا دیا

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی وزارت خارجہ نے بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری روکنے کے حوالے سے مودی اور ٹرمپ کے درمیان بات چیت کی تردید

Oct 17, 2025 IDOPRESS

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی وزارت خارجہ نے بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری روکنے کے حوالے سے مودی اور ٹرمپ کے درمیان بات چیت کی تردید کردی۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے توانائی سے متعلق جو بیان سامنے آیا اس پر وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کردیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ جہان تک بھارتی وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان کسی ٹیلی فونک گفتگو کی بات ہے تو ان کی معلومات کے مطابق گزشتہ روز ٹرمپ اور مودی کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔دوسری جانب ترجمان کریملن دمتری پیسکوف نے بھی اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی تیل کی خریداری پربھارت اور چین کےباضابطہ بیان پر انحصار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری پر خوش نہیں تھے مگر اب یہ معاملہ طے ہوگیا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ بھارت فوری طور پر روس سے تیل کی خریداری نہیں روک سکتا لیکن جلد ہی روک دے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں